تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

امریکا کا ریپبلکنز اکثریتی ایوان نمائندگان متعصبانہ رنگ دکھانے لگا

امریکا کا ریپبلیکنز اکثریتی ایوان نمائندگان متعصبانہ رنگ دکھانے لگا اور پہلی مسلمان رکن کانگریس الہان عمر کو فارن افیئرز کمیٹی سے نکال دیا گیا۔

امریکا کا ریپبلیکنز اکثریتی ایوان نمائندگان متعصبانہ رنگ دکھانے لگا اور پہلی صومالی نژاد مسلمان رکن کانگریس الہان عمر کیخلاف کارروائی کرکے انہیں ووٹنگ کے ذریعے فارن افیئرز کمیٹی سے نکال دیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق الہان عمر اسرائیل پر کڑی تنقید کے باعث ریپبلکنز کے متعصبانہ ردعمل کا نشانہ بنیں۔

الہان عمر نے کانگریس سے خطاب میں کہا کہ وہ مظلوموں کے حق میں آواز بلند کرنا نہیں چھوڑیں گی اور دنیا بھر میں ظلم کے خلاف بولتی رہیں گی۔

ڈیمو کریٹ پارلیمانی رہنما حکیم جیفری نے کہا کہ الہان عمر کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب سے وائٹ ہاؤس نے اس واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریپبلکنز نے الہان عمر کیخلاف کانگریس میں سیاسی ڈرامہ رچایا۔

Comments

- Advertisement -