واشنگٹن : ری پبلکن رہنما ساجد تارڑ نے کہا وزیراعظم عمران خان کےامریکا کے دورے کو صدیوں یاد رکھاجائے گا، وہ جو بھی بولے وہ دل سے بولے ،عمران خان اور آرمی چیف کامیاب دورے پرمبارکبادکے مستحق ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ری پبلکن رہنما ساجد تارڑ نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کبھی کسی لیڈر کا اتنا پرتپاک استقبال نہیں دیکھاگیا، وزیراعظم عمران خان نے تمام پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔
ساجد تارڑ کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان کےامریکا کے دورے کو صدیوں یاد رکھاجائے گا، وہ جو بھی بولے وہ دل سے بولے، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کامیاب دورے پرمبارکباد کے مستحق ہیں۔
گذشتہ روز ری پبلکن رہنما ساجد تارڑ نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کو کامیاب ترین قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ آج پاکستانی نژاد امریکی شہریوں کا سرفخر سے بلند ہے، وزیراعظم عمران خان کےدورے سے تعلقات کے نئے باب کا آغاز ہوگا۔
یاد رہے وزیراعظم عمران خان 3 روزہ دورے پر امریکا گئے ، جہاں انھوں نے امریکی صدر ٹرمپ ، امریکی وزیر خارجہ ، سینیٹرز اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کی۔
وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تھی ، امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان بھارت کے مابین ثالثی کی پیش کش کی۔
ویراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں، دونوں ایک صفحے پر ہیں، مشترکہ مفادات کیلئے پاکستان اورامریکاکے مضبوط تعلقات ضروری ہیں، پاک امریکا مضبوط تعلقات خطے میں امن، استحکام، خوشحالی کی ضمانت ہے، امریکاسےتعلقات میں مختلف شعبوں میں توسیع چاہتےہیں۔