فوادچوہدری سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں نےگرفتاری سےبچنےکیلئےدرخواست دائر کر دی۔
تتفصیلات کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
پی ٹی آئی رہنماؤں نے ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ خدشہ ہےکہ ہائیکورٹ سے نکلتے ہی گرفتار کیا جائے گا۔
- Advertisement -
درخواست میں آئی جی اسلام آباد، ایف آئی اے اور سیکرٹری داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو رینجرز نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے اس وقت گرفتار کیا جب وہ پیشی کے دوران ریکارڈ روم میں موجود تھے۔
اب سے کچھ دیر قبل تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کو کراچی میں کالاپل کے قریب پولیس نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔