سندھ میں فوری بلدیاتی انتخابات کرانےکی جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔
سندھ میں دوسرے مرحلے کےلئے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا معاملے پر جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے فوری انتخابات کروانے کی استدعا کی تھی۔
درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق الیکشن کمیشن نےپہلےموسم کی خرابی کی وجہ سےانتخابات ملتوی کئےتھے الیکشن کمیشن نے یقین دلایا وہ بروقت انتخابات کرانے کے خواہاں ہیں۔
عدالت نے کہا کہ درخواست گزاروں نے بیلٹ پیپرز کی ٹیمپرنگ کا خدشہ ظاہر کیا محض خدشات پر کسی ادارے کے کام میں مداخلت نہیں کی جاسکتی۔
واضح رہے کہ بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ ڈویژن میں 28 اگست کو بلدیاتی الیکشن شیڈول ہیں۔