لاہور: پاک افغان سرحد پر ریسکیو 1122 کی افغانستان میں زلزلہ زدگان کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، شدید زخمیوں کو ایمبولینسز میں پاکستان منتقل کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 نے صوبائی حکومت کے احکامات پر پاک افغان بارڈرز پر اہلکار تعینات کردیے ہیں اور افغانستان میں زلزلہ زدگان کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
ڈاکٹر خطیر احمد کا کہنا ہے کہ انگور اڈہ بارڈر پر آنے والے 8 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی، ریسکیو نے زخمیوں کو شولم اسپتال وانا منتقل کردیا۔
افغانستان میں زلزلہ: این ڈی ایم اے نے ریسکیو 1122 کی اقوام متحدہ سے سرٹیفائیڈ ٹیم کو الرٹ کردیا ریسکیو1122 کی اقوام متحدہ سے سرٹیفائیڈ ٹیم آپریشن کیلئے تیار ہے، مشکل کی اس گھڑی میں "ریسکیو 1122” افغانی بھائیوں کی مدد کیلئے تیار ہے،ڈی جی ریسکیو پنجاب@ndmapk @CMShehbaz pic.twitter.com/MFFsZRTp8o
— Pakistan Rescue Team – Rescue 1122 (@Rescue1122PRT) June 23, 2022
ڈاکٹر خطیر کے مطابق ریسکیو 1122 نے ضلعی انتظامیہ اور ڈاکٹرز کے ہمراہ 3 ایمبولینسز خوست روانہ کیں، شدید زخمیوں کو ایمبولینسز میں پاکستان منتقل کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ 22 جون کی رات 6.1 شدت کے زلزلے نے افغان صوبے پکتیکا میں تباہی مچا دی تھی، زلزلے میں اب تک ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت ہوچکی ہے۔