ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

موبائل فون سگنل بند ہونے سے عمارت گرنے کے واقعے کی اطلاع تاخیر سے ملی، ترجمان ریسکیو 1122

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ترجمان ریسکیو 1122 حسان الحسیب کا کہنا ہے کہ موبائل فون سگنل بند ہونے سے عمارت گرنے کے واقعے کی اطلاع تاخیر سے ملی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ریسکیو 1122 حسان الحسیب کا کہنا ہے لیاری میں عمارت گرنےکے واقعے کی اطلاع جیمز کی وجہ سے دیر سے ملی کیونکہ سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے علاقے میں موبائل فون سگنل بند تھے۔

ترجمان 1122 کا کہنا تھا کہ عمارت گرنے کے واقعے کے 15منٹ کےاندر ریسکیو ٹیمیں پہنچیں، 100سے زائد ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور اب تک ملبے سے پانچ لاشیں اور آٹھ زخمی نکالے گئے ہیں۔

حسان الحسیب نے کہا کہ بھاری مشینری کیلیےانتظامیہ اور پی ڈی ایم اے سے رابطہ کیا ہے، ایک یا دو مشینری جائے وقوع پر پہنچی ہے،مزید بھی پہنچ رہی ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ جائے وقوع پر اطراف کی عمارتوں کو بھی خالی کرالیاگیا ہے، علاقہ مکینوں کے مطابق متاثرہ عمارت میں 12 خاندان رہائش پذیر تھیں۔

مزید پڑھیں : کراچی میں 6 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی ، 5 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

خیال رہے کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں چھے منزلہ رہائشی عمارت گرگئی تھی ، جس کے نتیجے میں اب تک پانچ افراد دب کر جاں بحق اور تین خواتین سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا اور ملبے میں دبے دیگر افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

خستہ حال عمارت گرنے کے باعث اطراف کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، دیواروں میں دراڑیں پڑگئیں، جس کے باعث عمارت کو خالی کرالیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں