ٹوکیو: جاپان میں چوبیس گھنٹوں کےدوران ایک اور زلزلہ آگیا، سات اعشاریہ ایک شدت کے زلزلےنےشہرپر کپکپی طاری کردی۔
جاپان میں حکام کےمطابق ملک کےجنوبی علاقے کماموٹو میں ایک بار پھر شدید زلزلہ آیا ہے، زلزلےکی شدت ریکٹراسکیل پرسات اعشاریہ ریکارڈ کی گئی، زلزلےکے پہلے جھٹکے کے بعد پانچ اعشاریہ آٹھ شدت کا ایک اور زلزلے نے شہرکوبری طرح ہلاکررکھ دیا۔
زلزلےکےفوراً بعد سونامی وارننگ جاری کردی گئی جو تقریباًایک گھنٹے بعد ختم کردی گئی،زلزلےکے بعد شہری سڑکوں اورمیدانوں میں جمع ہوگئے۔
حکام کا کہنا ہے زلزلے کے نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے،اس سے قبل جمعرات کو آنے والے زلزلے میں کم سے کم نو افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے جبکہ درجنوں عمارتیں بھی زلزلےسےمتاثر اورزمین بوس ہوگئی تھیں۔