تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

چلتی گاڑی کے انجن میں بلی کا بچہ : آگے کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

لندن : مشہور کہاوت ہے کہ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، اسی کے مصداق ایک بلی کا چھوٹا سا بچہ کئی گھنٹوں تک موت کے منہ میں ہونے باوجود خوش قسمتی سےکسی بھی نقصان سے محفوظ رہا۔

اسی طرز کا ایک واقعہ برطانیہ میں پیش آیا جہاں منا سا بلی کا بچہ چلتی گاڑی کے انجن میں بیٹھا رہا اور معجزاتی طور پر اسے کسی قسم کی کوئی چوٹ یا خراش تک نہیں آئی۔

ہوا کچھ یوں کہ بلی کا ایک بچہ ویلز سے لیڈز (انگلینڈ) تک 230 میل طویل اور چار گھنٹوں پر محیط سفر کے دوران کار کے انجن کمپارٹمنٹ میں موجود رہا تاہم خوش قسمتی سے اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی ایک برطانوی تنظیم کا کہنا ہے کہ کار کے ڈرائیور نے لیڈز پہچنے کے بعد بتایا کہ ابتدا ہی سے کار کے انجن کمپارٹمنٹ سے ایک عجیب سی آواز آرہی تھی اور وہ سمجھا کہ انجن میں کچھ مسئلہ ہے جس پر اس نے ہوڈ کھولا تو وہاں ایک بلی کا بچہ پھنسا ہوا تھا۔

جس پر اس نے تنظیم کو فون کیا، جانوروں کو ریسکیو کرنے والی افسر ریبیکا گولڈنگ کے مطابق انہوں نے اسے بحفاظت باہر نکالا، یہ مکمل طور پر گریس سے لت پت تھا تاہم خوش قسمتی سے نہ تو اسے کوئی گزند پہنچی اور نہ کوئی زخم لگا۔

Comments

- Advertisement -