اشتہار

گھنٹہ گھر پر چڑھنے والے شہری کی جان بچانے والے ریسکیو اہلکار لکھ پتی بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد گھنٹہ گھر پر چڑھنے والے شہری کو بحفاظت ریسکیو کرنے والے 1122 اہلکاروں کو  پنجاب حکومت نے لکھ پتی بنا دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چند روز قبل فیصل آباد میں نشئی 120 فٹ بلند گھنٹہ گھر پر چڑھ گیا تھا اور نیچے موجود لوگوں پر اینٹیں اور پتھر اکھاڑ کر برساتا رہا تھا۔

اس موقع پر ریسکیو 1122 کو طلب کیا گیا اور اس کے تین اہلکاروں نے اپنی زندگیاں داؤ پر لگا کر اسے بحفاظت ریسکیو کرکے نیچے اتارا تھا۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے ریسکیورز کی بہادری کو سراہا اور انہیں ملاقات کے لیے اپنے دفتر بلا لیا اور انہیں شہری کو ریسکیو کرنے پر شاباش دی۔ اس موقع پر ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر ودیگر حکام بھی موجود تھے۔

وزیراعلیٰ نے اہلکاروں کے بہادرانہ اقدام کو سراہتے ہوئے ریسکیور عبدالرحمٰن کو 5 لاکھ روپے کا انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا جب کہ اس کی معاونت کرنے والے دیگر دو اہلکاروں کو بھی ایک ایک لاکھ روپے اور تعریفی اسناد دیں۔

اس موقع پر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ ریسکیو1122 کو آفات یامشکل وقت میں ہمیشہ پہلے پہنچنے کا اعزاز حاصل ہے فیصل آباد کے ریسکیورز نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی اور شہری کو بحفاظت ریسکیو کر کے اپنے پیشہ وارانہ ہونے کا ثبوت دیا۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد کے گھنٹہ گھر پر نشئی چڑھ گیا

وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ریسکیو 1122 کے افسروں اور اہلکاروں پر فخر ہے۔ اللہ کی مدد سے یہ ادارہ بنایا تھا جو آج سایہ دار درخت کی مانند ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں