The news is by your side.

Advertisement

کراچی مون سون: ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بچنے کیلئے ریسکیو ٹیم کی مشقیں

کراچی: شہرقائد میں مون سون بارشوں کے دوران ممکنہ ہنگامی صورت حال سے بچنے کے لیے اربن ریسکیو ٹیم نے کشتیوں کے ذریعے مشقیں کیں۔

تفصیلات کے مطابق اربن فلڈنگ ریسکیو ٹیم کشتیوں سمیت منوڑہ پہنچی اور پانی میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کا عملی مظاہرہ کیا۔ ڈی آئی جی مقصود احمد کی سربراہی میں یہ یونٹ تشکیل دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کی جانب سے حالیہ دنوں یونٹ کا افتتاح کیا گیا تھا۔

مقصود احمد کا کہنا ہے کہ پیشگوئی کے مطابق مون سون میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں، کسی بھی ہنگامی یا سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

مون سون سے قبل سندھ حکومت کی تیاریاں

انہوں نے بتایا کہ اربن فلڈنگ ریسکیو ٹیم کے کمانڈوزتربیت یافتہ ہیں، لائف گارڈ کی تربیت ماہرین سے حاصل کی ہے، ریسکیویونٹ خصوصی کشتیوں کے ہمراہ نشیبی مقامات پر موجود ہوگا۔

ایڈیشنل آئی جی نے مزید کہا کہ سیکیورٹی اینڈایمرجنسی ڈویژن کے ماتحت یونٹس الرٹ ہوں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں