کراچی : خاتون نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر 3بچوں سمیت نیٹی جیٹی پل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی تاہم پورٹ گرینڈ انتظامیہ کے بروقت ایکشن سے چاروں زندگیوں کو بچالیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں گھریلو پریشانیوں سے تنگ ماں کا بچوں سمیت اقدام خودکشی کا واقعہ پیش آیا ، نیٹی جیٹی کے پل سے خاتون نے تین بچوں کیساتھ اچانک چھلانگ لگائی تو پورٹ گرینڈ پر بیٹھی فیملیز نے شور مچادیا۔
پورٹ گرینڈ انتظامیہ کی ریسکیو ٹیم نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے چاروں کو بچالیا۔
واقعہ کی سی سی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے ، فوٹیج میں خاتون کو بچوں کیساتھ چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
بیالیس سیکنڈ میں ریسکیو ٹیم نے خاتون اور بچوں کو بچایا، جس کے بعد انھیں پولیس اور ایدھی حکام کے حوالے کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون علیشاہ منظور کالونی کی رہائشی ہے، خاتون نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر بچوں کیساتھ چھلانگ لگائی تھی۔