کوئٹہ: جعفرایکسپریس کے بازیاب مسافروں کو سخت سیکیورٹی میں کوئٹہ پہنچا دیا گیا، اسٹیشن پر مسافروں کے اہلخانہ بھی موجود تھے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق جعفرایکسپریس کے بازیاب 57 مسافر کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پہنچ گئے ہیں، مسافروں کو مچھ سے 4 وین کے ذریعے سخت سیکیورٹی میں کوئٹہ پہنچایا گیا ہے۔
مسافروں کے اہلخانہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر موجود تھے جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی ریلوے اسٹیشن پر موجود ہے۔
جعفرایکسپریس حملہ: 104مسافر بحفاظت بازیاب، 16 دہشت گرد ہلاک
خیال رہے کہ جعفرایکسپریس حملے کے بعد وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی سے مسلسل رابطہ رکھا جارہا ہے۔
محسن نقوی نے بلوچستان حکومت سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے، دونوں رہنماؤں کی جانب سے دہشت گردوں کیخلاف مؤثر آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام ضروری وسائل بروئےکار لانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے صوبائی حکومت کو ہرطرح کا تعاون فراہم کررہے ہیں۔
بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ، سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا گھیراؤ کرلیا