تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پہیے ٹانگوں میں بدلنے والا انوکھا روبوٹ تیار

واشنگٹن : امریکی سائنس دانوں نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچادیا، خبر سامنے آئی ہے کہ امریکا میں ایسا روبوٹ تیار کیا گیا ہے جس کے پہیے بوقت ضرورت ٹانگوں میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں واقع اے اینڈ ایم یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے ٹانگوں اور پہیوں کا انوکھا روبوٹ تیار کیا ہے جس کی پہیے ضرورت پڑنے پر ٹانگیں بن جاتے ہیں۔

سائنسدانوں نے اس روبوٹ کو ایلفا والٹر کا نام دیا ہے، جو امریکا کی مشہور ڈیفینس ایڈوانسڈ ریسرچ پروجیکٹس ایجنسی (ڈارپا) کا منصوبہ ہے۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس روبوٹ کو خلا، گھر، نگرانی، زراعت اور سانحات میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -