The news is by your side.

Advertisement

دل کی دھڑکن کی نگرانی والی اسمارٹ “ٹی شرٹ” تیار

سائنسدانوں کا بڑا کارنامہ، دل کی دھڑکن کی نگرانی کرنے والی اسمارٹ ٹی شرٹ تیار کرڈالی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رائس یونیورسٹی کے محققین کی قیادت میں متعدد امریکی یونیورسٹیز کے اشتراک سے اسمارٹ شرٹ کی تیاری میں دو سال لگ گئے، ٹی شرٹ کی تیاری کے لیے لچکدار کان نینو فائبر کا استعمال کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے خاص شرٹ کے لئے ایک ایسا دھاگا تیار کیا جسے نینو میٹر کی سطح تک باریک اور لچک دار کابن کے ریشوں کو لپیٹ کر موصل بنایا، جس کے باعث شرٹ کی تیاری مکمل ہوئی۔

خوردبینی سطح پر بال سے باریک بائیس مائیکرو میٹر کے سات کاربن ریشوں سے بنائے گئے تین بنڈلز کو دھاگے کی تیاری میں استعمال کیا گیا جسے اسمارٹ شرٹ کے ساتھ سی کر ایک رضا کار کو پہنایا گیا۔

محققین نے بجلی کے موصل یہ دھاگے آرام دہ اور پائیدار قرار دئیے اور بتایا کہ دھڑکنوں کی مسلسل نگرانی کے باوجود پہلی بار اسمارٹ شرٹ پہننے والے رضا کار کو بے چینی محسوس نہیں ہوئی۔

سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ اسمارٹ شرٹ نہ صرف دھڑکنوں کی نگرانی کرتی ہے بلکہ ان کا کئی گھنٹوں تک کا ریکارڈ بھی محفوظ کرلیتی ہے، اسمارٹ شرٹ کی تیاری میڈیکل سائنس کے لیے ایک اہم کارنامہ قرار دیا جاسکتا ہے۔

اسمارٹ شرٹ کی تیاری کے ذریعے مستقبل میں بڑے بڑے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں