تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر میں 11 کروڑ ڈالرز کی کمی

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے  مطابق ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 11 کروڑ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری یکم نومبر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ایک ہفتے کے دوران 11 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرونی قرضوں اور  دیگر ادائیگیوں کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہوئی۔ قومی بینک دولت پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوکر 14ارب 18 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔

اعلامیے کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر 4.8 کروڑ ڈالر سے کم ہوکر7.77ارب ڈالر رہ گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.3 کروڑ ڈالر کم ہوکر 6.40 ڈالر تک پہنچ گئے۔

مزید پڑھیں: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 62 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کی کمی

قبل ازیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے چار اکتوبر کو  اعلامیہ جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق 28 ستمبر تک زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 89 کروڑ ڈالر تک پہنچے۔

اسٹیٹ بینک کے پاس 62 کروڑ ڈالر کے ذخائر تھے جو کم ہوکر 8 ارب 40 کروڑ ڈالر تک پہنچے جبکہ شیڈول بینکوں کے ذخائر 6 لاکھ ڈالر سے کم ہوکر 6 ارب 48 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔

یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 8 ستمبر کو جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق بیرونی قرضو اور دیگر ادائیگیوں کے بعد ملکی ذخائر 29.3 کروڑ ڈالر کم ہوکر 9 ارب 3 کروڑ ڈالر رہ گئے تھے، گزشتہ رپورٹ میں کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 2 کروڑ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد ذخائر 6 ارب 48 کروڑ ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں ہی مہنگائی میں اضافہ

یہ بھی یاد رہے کہ  حکومت پاکستان کو ملکی معیشت میں بہتری کے لیے مجموعی طور پر 31 ارب ڈالر کی فنانسنگ کی ضرورت ہے کیونکہ رواں مالی سال جاری کھاتوں کا خسارہ ساڑھے اٹھارہ ارب ڈالر تک پہنچنےکا خدشہ ہے۔

Comments

- Advertisement -