اتوار, اپریل 20, 2025
اشتہار

ریشم نے شوبز میں آ کر اپنا اصل نام کیوں بدل دیا؟ اداکارہ نے وجہ بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سینئر اداکارہ ریشم نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد اپنا اصل نام تبدیل کرنے کی وجہ بتا کر سب کو حیران کر دیا۔

ریشم اے آر وائی نیوز کے شو ’ہر لمہ پرجوش‘ کی مہمان بنیں جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کا اصل نام ریشم نہیں بلکہ صائمہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریشم نے زندگی کے بڑے خواب کا تذکرہ کر دیا

اپنی لاجواب اداکاری کیلیے مشہور ریشم نے بتایا کہ انہوں نے اس لیے نام تبدیل کیا کیونکہ انڈسٹری میں پہلے سے اس نام کی اداکارہ موجود تھیں۔

شو میں ریشم نے عمر کے بارے میں حیران کن انکشاف کیا کہ قومی شناختی کارڈ پر ان کی عمر غلط درج ہے۔

ان کے مطابق یہ تضاد عمرہ ویزا حاصل کرنے کیلیے تھا جو انہوں نے اپنے پہلے پروجیکٹ سے حاصل ہونے والی کمائی سے کیا۔

سینئر اداکارہ نے شادی اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ شادی کر کے گھر بسانا چاہتی ہیں لیکن ابھی تک کوئی صحیح شخص نہیں ملا۔

انہوں نے شریک حیات میں وفاداری، احترام، اور اخلاص کا ہونا لازمی قرار دیا۔

ریشم پاکستانی سنیما کی صفِ اوّل کی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں