جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کورنگی میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت ایک طرف جھک گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں ایک اور مخدوش رہائشی عمارت کو گرانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، اللہ والا ٹاؤن میں قائم ایک رہائشی 5منزلہ عمارت ٹیڑھی ہوگئی، مکینوں کو باہر نکال دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں5منزلہ رہائشی عمارت ایک طرف جھک گئی، ایس بی سی اے حکام نے ابتدائی جانچ پڑتال کے بعد عمارت کو خطرناک قرار دے کر سیل کردیا۔

اس حوالے سے ایس بی سی اےحکام کا کہنا ہے کہ دن کے وقت متاثرہ عمارت کا مکمل انسپکشن کیا جائے گا، معائنے کے بعد فیصلہ ہوگا کہ عمارت رہائش کے قابل ہے یا نہیں۔

ایس بی سی اے کے مطابق 94 گز رقبے پر تعمیر کی گئی عمارت میں 10 فلیٹ ہیں۔ متاثرہ عمارت میں مقیم تمام مکینوں کو دوسری جگہ منتقلی کی ہدایت دے دی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مکینوں کو 5منزلہ متاثرہ عمارت سے باہر نکالا جارہا ہے، متاثرہ عمارت میں 10 فلیٹ ہیں، متعدد مکین اپنے رشتہ داروں کے گھروں میں منتقل ہوگئے۔ رہائشیوں کا قیمتی سامان عمارت میں تاحال موجود ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں