بدھ, اپریل 16, 2025
اشتہار

غزہ میں اسرائیلی مظالم کےخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے قرارداد ایوان میں پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

قراداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتا ہے اسرائیلی بمباری سےغزہ کا انفرااسٹرکچر تباہ ہوگیا، فلسطین میں اسرائیلی مظالم روکے جائیں فلسطین میں فوری طور پر مستقل جنگ بندی کی جائے۔

ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین ہماری بقا کا کاز ہے ارضِ فلسطین سے ہماری مذہبی و جذباتی وابستگی ہے پاکستان غزہ میں اسرائیلی بربریت کی بھرپور مذمت کرتا ہے پاکستان ہر اچھے بُرے وقت میں فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایوان میں دونوں جانب سے سیاسی تقاریر کی مذمت کرتے ہیں ہم نے اس ایوان کو کہا مقدس رہنے دیا جائے، معذرت کیساتھ یہ ایوان مقدس نہیں ہے مسجداقصیٰ آج ہماری راہ تک رہی ہے مجھے فلسطینی بچے کی بات یاد آرہی ہے جس نے کہا کہ امت ختم ہو چکی ہے اگر الجزیرہ نہ ہوتا تو ہمیں پتہ نہ ہوتا کہ غزہ میں کیا ہو رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں