ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کوئٹہ: بجلی، گیس کے تیز چلنے والے میٹرز کے خلاف قرارداد پیش

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بجلی اور گیس کے تیز چلنے والے میٹرز کے خلاف قرارداد پیش کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد پیش کی گئی ہے جس میں بجلی اور گیس کے تیز چلنے والے میٹرز کو سنگین مسئلہ قرار دیا گیا۔

[bs-quote quote=”بلوچستان میں نصب بجلی اور گیس کے میٹرز دیگر صوبوں سے مسترد شدہ ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”قرارداد”][/bs-quote]

قرارداد اے این پی کے انجینئر زمرک اچکزئی و دیگر نے پیش کی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی صوبے کے عوام کے لیے ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے، بلوچستان میں نصب بجلی اور گیس کے میٹرز دیگر صوبوں سے مسترد شدہ ہیں۔

زمرک اچکزئی کا کہنا تھا کہ واپڈا اور گیس کمپنی نے نقصانات پورے کرنے کے لیے تیز چلنے والے مسترد شدہ میٹر یہاں لگا دیے ہیں، میٹرز کی جانچ پڑتال کے لیے صوبائی حکومت مستند لیبارٹری کا قیام یقینی بنائے۔


یہ بھی پڑھیں:  بلوچستان کے حقوق کے تحفظ کی خاطر لگائے گئے منصوبوں کا خیرمقدم کریں گے: جام کمال


دریں اثنا گیس اور بجلی کے تیز رفتار میٹروں کی تنصیب کی عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے کیسکو کے سربراہ اور سوئی سدرن کے ایم ڈی کو 3 جنوری کو طلب کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے گوادرشپنگ یارڈ کے مجوزہ منصوبے سے متعلق اجلاس میں کہا تھا کہ صوبے کے حقوق کے تحفظ کی خاطر لگائے گئے منصوبوں کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

بلوچستان سے متعلق ایک رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 2018 میں صوبے کو معمول سے نہایت کم بارشوں کے باعث متعدد علاقوں میں شدید خشک سالی کا سامنا رہا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں