سوشل میڈیا پر پاک فوج مخالف پروپیگنڈے کےخلاف سینیٹ میں قرارداد منظور کر لی گئی۔
چیئرمین سینیٹ کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ملکی دفاع باالخصوص مخالف ہمسایہ کےتناظرمیں مضبوط فوج ، ایجنسیاں ناگزیرہیں۔
قرارداد کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر فوج اور ایجنسیوں کےخلاف بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا ہو رہا ہے پروپیگنڈے میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دی جائے اور ملوث افراد کی عوامی عہدےسے10سال تک کی نااہلیت کی سزا ضروری ہے۔
سینیٹربہر مند تنگی کی جانب سے پیش کردہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔
اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے سینیٹر طاہر بزنجو نے کہا کہ سی پیک سےمتعلق بہت دعوے کیے گئے لیکن سی پیک کےتحت بلوچستان کو کیا دیا گیا؟ بلوچستان میں صرف ایک ووکیشنل سینٹر بنا، ملک میں موٹرویز بنیں اور بلوچستان میں کچھ نہ بنایا گیا۔
طاہر بزنجو کا کہنا تھا کہ وعدے ہوتے ہیں دعوے کیے جاتے ہیں لیکن عمل نہیں ہوتا، مقامی لوگوں کے حق پر ڈاکا ڈالنے کی کوشش کی گئی مقامی لوگ آج بھی بارڈر تجارت سے روزگار کما رہے ہیں۔