منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

بھارت کیخلاف کامیاب آپریشن پر قرارداد منظور، تمام جماعتوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر قرارداد متفقہ طور پر قومی اسمبلی میں منظور کر لی گئی۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے خلاف کامیابی پر اللہ تعالٰی کے شکرگزار ہیں بھارت کےخلاف تاریخی فتح پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

قرارداد میں بھارت کیخلاف تاریخی فتح پر قوم و مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا گیا جب کہ پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔

رکن علی محمد خان نے قومی اسمبلی میں سیکیورٹی فورسز کے شہید جوانوں کیلئے دعائے مغفرت کرائی جب کہ بھارتی جارحیت کےدوران شہید ہونے والے سویلینز کیلئے بھی دعائے مغفرت کرائی۔

قبل ازیں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پنجاب اسمبلی میں قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ پنجاب اسمبلی میں قرار داد ڈپٹی اسپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ نے پیش کی جس میں کہا گیا کہ حکومت اور اپوزیشن کی مسلح افواج اور قوم کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہیں آپریشن بنیان مرصوص میں پاک فضائیہ نے دشمن کا غرور خاک میں ملایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں