لاہور : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قرارداد جمع کرادی گئی ، جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کوفی الفور واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قرارداد جمع کرادی گئی ، قرارداد رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نےجمع کروائی۔
قرارداد میں کہا گیا کہ حکومت پچھلےایک ماہ کےدوران 9.53روپےفی لٹراضافہ کر چکی، عید سے پہلے عوام پر پٹرول بم گرانا ظالمانہ اقدام ہے۔
قرارداد کے متن میں کہا کہ موجودہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کوریکارڈسطح پرلےآئی ہے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکوفی الفور واپس کیا جائے۔
گذشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کیا تھا ، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 118 روپے 9 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 54 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 116 روپے 53 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 39 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا اور مٹی کے تیل کی قیمت 87 روپے 14 پیسے فی لیٹر مقرر کردی۔