لاہور: پنجاب اسمبلی میں خاتون ایس پی شہربانوکو خراج تحسین پیش کرنے کی قراردادجمع کرادی گئی، جس میں کہا کہ شہر بانو نے دانشمندی اور جرات سے خاتون کو ہجوم سے باحفاظت نکالا۔
تفصیلات کے مطابق خاتون ایس پی شہربانوکو خراج تحسین پیش کرنےکی قراردادپنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔
قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حناپرویز بٹ نے جمع کروائی، قرارداد کے متن میں کہا ہے کہ ایوان ایس پی آفیسرشہر بانو کو خراج تحسین پیش کرتا ہے،شہربانو نےدانشمندی اور جرات سےخاتون کوہجوم سےباحفاظت نکالا۔
قرارداد میں کہا گیا کہ ایس پی شہر بانو بروقت خاتون کو وہاں سےنہ نکالتیں تو سانحہ پیش آسکتا تھا، ہر فرد کی ذمہ داری ہےکہ ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے۔
لاہور کے اچھرہ بازار میں ایک خاتون نے ایسا کرتا پہنا ہوا تھا جس پر عربی زبان میں کچھ حروف لکھے تھےجس کے بعد وہاں موجود لوگوں نے سمجھا کہ یہ کچھ مذہبی کلمات ہیں اور اس معاملے نے ایک غلط فہمی کو جنم دیا۔
اس پیچیدہ صورتحال کو خاتون اے ایس پی شہربانونقوی نے سنبھالا اور بہت بہادری سے خاتون کو مجمع سے نکالا اور اپنے ساتھ لے گئیں۔