پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت ، فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کی قرارداد جمع

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب اسمبلی میں فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کرنےکی قرارداد جمع کرادی گئی ، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کیا جائے اور فرانس کی اشیا پرفوری پابندی لگائی جائے۔

تفصیلات کے مطابق فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کرنےکی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی ، قرارداد ن لیگ کےرکن ملک ندیم کامران کی جانب سےجمع کرائی گئی۔

قرارداد میں کہا گیا یہ ایوان فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی مذمت کرتا ہے، حکومت فیس بک انتظامیہ سے بات کرکے نفرت انگیز مواد کو ہٹائے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ فرانسیسی سفیرکوملک بدرکیاجائے اور فرانس کی اشیا پرفوری پابندی لگائی جائے۔

گذشتہ روز گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر سخت موقف اپناتے ہوئے پاکستان کے ایوانوں سے فرانس کو دو ٹوک پیغام دیا تھا ، اس حوالے سے سینیٹ، قومی اسمبلی اور خیبرپختون خوا اور بلوچستان اسمبلی میں مذمتی قراردادیں منظورکی گئیں تھیں۔

قائد ایوان شہزا دوسیم نے قرارداد پیش کی نیٹ متن میں کہا گیا تھا ایسے اقدامات کو فرانسیسی حکومت کی سرپرستی حاصل ہونا افسوسناک ہے، گستاخانہ خاکوں سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے، اقدامات مسلمانوں کے جذبات بھڑکانے کا سبب بن سکتے ہیں، دنیا ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنائے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش قرارداد مین گستاخانہ خاکوں کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ پاکستان کو دنیا میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے رجحان پرتشویش ہے، اوآئی سی اسلاموفوبیاکیخلاف پندرہ مارچ کودن منائے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی نے مذمتی قرارداد پیش کی گئی تھی ، ججس میں کہا گیاکہ فرانسیسی صدر کیجانب سے شرمناک نمائش کی حوصلہ افزائی باعث تشویش ہے، حکومت مؤثرقانون سازی کیلئےاقوام متحدہ سمیت دیگرفورمزسےرجوع کرے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں