اشتہار

‘جو لاشوں پرسیاست کرتے بھنگڑے ڈالیں انھیں آرڈیننس پر اعتراض ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

معاون خصوصی سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ جو لاشوں پرسیاست کرتے بھنگڑے ڈالیں انھیں آرڈیننس پراعتراض ہے۔

شیری رحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شہبازگل نے کہا کہ کورونا، سیلاب اور کشمیر حتیٰ کہ ملکی سلامتی پر پیپلز پارٹی نے سیاست کی، پی پی نےقسم کھارکھی ہے کہ ملکی ترقی کا نہ کریں گے نہ کرنے دیں گے۔

شہباز گل نے کہا کہ 2 سال میں پیپلزپارٹی کا ملکی مفاد کی کسی بھی قانون سازی میں کردار صفر ہے، سیاست توپیپلز پارٹی کر رہی ہے وہ بھی اپنی شہید لیڈر کےساتھ، بی بی نے ہی میثاق جمہوریت میں سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سےکرانے کی شق رکھی تھی۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ آپ کا مطلب یہ کہ بی بی بھی سیاست کر رہی تھیں؟ محترمہ بتانا پسند کریں گی کہ پیپلز پارٹی نےاپنےدور میں کتنےآرڈیننس پیش کیے اگر یہ آرڈیننس حملہ ہے وہ آرڈیننس کیاپارلیمنٹ پر حملےنہیں تھےکیا؟

معاون خصوصی نے کہا کہ بے نقاب آپ خود ہو رہی ہیں محترمہ، اپنی شہیدلیڈر کےوعدے کی مخالفت کرکے، آخرہارس ٹریڈنگ ختم کرنےکاآرڈیننس آپ کےلیےباعث تکلیف کیوں ہے، جب بھی شفافیت کی بات ہو گی، زرداری ٹولےکو سب سےزیادہ کرب میں دیکھیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں