اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

وہ ہوٹل جہاں کسٹمر شوق سے سیوریج کا پانی پیتے ہیں

اشتہار

حیرت انگیز

برسلز: بیلجیئم کے شہر کورنے میں واقع ریسٹورنٹ میں آنے والے مہمانوں کو پینے کے لیے سیوریج کا ری سائیکل کردہ پانی پیش کیا جاتا ہے۔

غٰر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہوٹل گسٹ ایواکس میں آنے والے تمام کسٹمرز کو باتھ روم اور واش بیسن کا ری سائیکل پانی مفت فراہم کیا جاتا ہے۔ ریسٹورنٹ مالک کے مطابق سیوریج کا پانی حفظان صحت کے اصولوں پر ری سائیکل کیا جاتا ہے اور اس کا ذائقہ اور رنگ عام پانی کی طرح ہے۔

رپورٹ کے مطابق پانی کو قابل استعمال بنانے کے لیے اسے پانچ کٹھن مراحل سے گزارا جاتا ہے جس کے بعد یہ یہ سیوریج کا پانی مہمان کو مفت میں دیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ریسٹورنٹ میں نکاسی کا نظام نہیں تھا اسی لیے مالک نے پانی کو ری سائیکل کرنے کا انوکھا نظام متعارف کرایا۔ باتھ روم اور بیسن کے پانی کو پودوں کی کھاد کے ذریعے صاف کیا جاتا اور پھر اس میں بارش کا پانی شامل کیا جاتا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم نے ری سائیکل کرنے کے بعد پانی کو لیبارٹری سے بھی چیک کرایا، فلٹریشن سسٹم سےگزرنے والا پانی پینے کے قابل ہوجاتا ہے جبکہ اس میں ذائقے کے لیے نمکیات کو شامل کیا جاتا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق ری سائیکل پانی کو پینے کے علاوہ، کافی بنانے میں بھی استعمال کیا  جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں