اشتہار

ریستوران نے اپنا نام خراب کرنے والے سوشل میڈیا چینل پر مقدمہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریستوران نے اپنا نام خراب کرنے والے سوشل میڈیا چینل پر 3 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا دعویٰ دائر کردیا۔

بھارتی حیدرآباد کے مشہور ریستوران پیراڈائز فوڈ کورٹ نے ایک سوشل میڈیا چینل ’تیلگو کرائم فائلز2023‘ کے خلاف 3 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ ریستوران نے کہا کہ چینل نے ان پر خراب حلیم پیش کرنے کا جھوٹا الزام لگایا ہے۔

اس سلسلے میں جمعرات 4 اپریل کو سکندرآباد کی سٹی سول کورٹ کی جانب سے حکم دیا گیا ہے کہ ریستوران کے خلاف تبصرے اور پوسٹس کو چینل سے ہٹا دیا جائے۔

- Advertisement -

عدالت نے یہ بھی کہا کہ چینل ’تیلگو کرائم فائلز 2023‘ا ور ’آرا ٹی وی‘ اس حوالے سے کہیں اور کوئی لنک اس حوالے سے اپ لوڈ کیا ہے تو اسے بھی ڈیلیٹ کیا جائے۔

ملزم شیخ منصور اور محبوب حسین کو اس بات کا پابند کیا گیا ہے کہ پیراڈائز ریستوران کے خلاف جو بھی ہتک آمیز اور غیرمقبول بیانات دیے گئے ہیں انھیں بھی ہٹا دیا جائے۔

مذکورہ واقعہ 25 مارچ کو پیش آیا تھا جب گاہک منصور شیخ نے رمضان کے دوران بیگم پیٹ برانچ میں حلیم کھانے کا اپنا تجربہ شیئر کیا۔

چینل کی جانب سے ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا تھا ہے کہ حیدرآباد کا ریستوران پیراڈائز فوڈ کورٹ باسی حلیم پیش کر رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں