ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ایکسپریس ٹرینوں کے سابقہ روٹس بحال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ ریلوے نے 4 ایکسپریس ٹرینوں کے سابقہ روٹس بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

محکمہ ریلوے کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس، قراقرم ایکسپریس، سر سید ایکسپریس اور گرین لائن کے سابقہ روٹ بحال کر دیےگئے۔

کورونا وائرس سے حفاظت کے پیشں نظر 4 ایکسپریس ٹرینوں کے روٹس تبدیل کیے گئے تھے۔

اب علامہ اقبال ایکسپریس، قراقرم ایکسپریس، سر سید ایکسپریس اور گرین لائن ملتان کے بجائے براہ راستہ خانیوال لاہور جائے گی۔

کراچی کے ایسے مسافر حضرات جن کی بکنگ ملتان کے لیے پہلے سے ہے وہ علامہ اقبال ایکسپریس، قراقرم ایکسپریس، سر سید ایکسپریس اور گرین لائن سے ملتان کی بکنگ والے مسافر فل ریفنڈ واپس لے سکتے ہیں۔

ریلوئے حکام کا کہنا ہے کہ ان مسافروں کو ملتان جانے والی ٹرینوں میں بکنگ فراہم کی جائے گی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں