لاہور : پنجاب میں آج سے کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں پر پابندیوں کا آغاز ہوگیا، بغیر ویکسینیشن افراد کو نہ پٹرول ملے گا اور نہ ہی ایسے شہری ہوٹلوں اور ریسٹورینٹس میں جاسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت پنجاب میں آج سے کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں پر پابندیوں نافذ کردی گئیں ، ویکسینیشن نہ کروانے والے شہریوں کو آج سے نہ پٹرول ملے گا اور نہ سرٹیفیکٹ کے بغیر سفر کرسکے گا، صرف کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوانے والوں کو سفر کی اجازت ہوگی۔
ریسٹورینٹس اور ہوٹلوں میں سروسز کی فراہمی بھی ویکسینیشن سے مشروط ہے جبکہ مالز اور بازاروں میں بھی صرف ویکسینیٹڈ افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی، خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔
سرکاری ملازمین پر ویکسین نہ کرانے پر پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی اور کوروناایس اوپیزکی خلاف ورزی پر سیل دکان جلد کھولی نہیں جائیں گی۔
صوبے میں انڈور شادی تقریبات پر پابندی ہوگی جبکہ آوٹ ڈور میں بھی تعداد چیک کی جائے گی۔
گذشتہ روز کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ یکم ستمبر سے انتظامیہ ،پولیس فلیگ مارچ کےدوران ہرجگہ چیکنگ کرے گی اور ویکسین نہ لگوانے والے شہری کو شہر میں کوئی سروس فراہم نہیں ہوگی، لاہور کی 40فیصد آبادی کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگ چکی ہے۔