بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

کراچی سمیت سندھ بھر میں پابندیاں برقرار رہیں گی، وزیرصحت سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی :‌ وزیرصحت سندھ عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں بہت سے لوگ آرہےہیں ، کراچی سمیت سندھ بھر میں پابندیاں برقرار رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرصحت سندھ عذرا پیچوہو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ میں ابھی تک اس وبا سے کمی نظر نہیں آئی ، بہت سارے لوگ ایس او پیزپرعمل نہیں کررہے۔

عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ سندھ میں ابھی تک صرف6 فیصد لوگوں کی ویکسین ہوسکی ہے ہر انڈسٹریل ادارہ اپنےمزدوروں کوویکسین لگانے کاپابند بنائیں ، 19 سے 30 سال کی عمر کےلوگوں کی رجسٹریشن شروع ہوچکی ہے ، ہم نے جگہ جگہ ویکسین سینٹر کھولے ہیں، ہمارے پاس سائنو فام اور سائنو ویک ویکسین موجود ہے۔

وزیرصحت سندھ نے کہا کہ اسپتالوں میں بہت سے لوگ آرہےہیں ، کراچی سمیت سندھ بھر میں پابندیاں برقرار رہیں گی لیکن اللہ کا شکر ہے کہ بھارتی طرز کا وائرس نہیں پھیلا مگر احتیاط کرناہوگی، کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 11فیصد ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی ہدایت پر ایکسپو ہال نمبر3میں ویکسی نیشن سینٹرقائم کردیا گیا ہے ، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ ہال نمبر3میں روزانہ20ہزارلوگوں کوویکسین لگائی جائےگی ، اسوقت ہال نمبر 4میں روزانہ 30ہزارلوگوں کوویکسین لگائی جاتی ہے، اس طرح ایکسپو میں50ہزارشہریوں کی ویکسین روزانہ ہوسکے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں