جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

شیخوپورہ، چوتھی بیوی نے شوہر کو گولی مار کر قتل کردیا، ملزمہ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

شیخوپورہ: صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں چوتھی بیوی نے شوہر کے تشدد سے تنگ آکر اسے گولی مار کر قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں چار شادیاں کرنے والے شخص کو اس کی چوتھی بیوی نے تشدد سے تنگ آکر اسے گولی مار کر قتل کردیا، ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ بسام کا شوہر سے معمولی جھگڑا ہوا تھا، مقتول کی چاروں بیویاں ایک ساتھ رہتی تھیں، قتل کے بعد دیگر بیویوں نے ملزمہ کو گھیر لیا، ملزمہ کے مطابق شوہر تشدد کرتا تھا، شوہر کے پستول سے اسی کو مار ڈالا۔

- Advertisement -

ملزمہ کا کہنا تھا کہ شوہر کے چھ شادیاں کررکھی تھی اس کے علاوہ بھی اور شادیاں کی تھیں جنہیں وہ چھوڑ چکا تھا، تشدد سے تنگ آکر شوہر کو سر میں گولیاں ماریں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے شوہراصغر کو پہلے نشہ آور دوا کھلا کر بے ہوش کیا پھر اسی کے پستول سے گولی ماردی۔

تھانہ ہاؤسنگ کالونی پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں