تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کنگ خان کا اپنی سالگرہ پر مداحوں کو بڑا تحفہ

ممبئی: بالی وڈ کے ‘کنگ خان’ نے اپنی سالگرہ پر مداحوں کو بڑا تحفہ دے دیا ہے۔

دل والے دلہنیا لے جائیں گے، اس فلم کا نام سنتے ہی لوگ ماضی میں چلے جاتے ہیں جہاں سمرن اور راج کے پیار کا چرچا جادو بکھیرتا ہے۔

اس فلم کو جس نے دیکھا اس کا دیوانہ ہوگیا، اب شاہ رخ خان نے اپنے 57ویں سالگرہ پر بلاک بسٹر فلم کو دوبارہ سلور اسکرین پر لانے کا اعلان کیا ہے۔

آدتیہ چوپڑا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی خصوصی اسکریننگ دو نومبر کو شاہ رخ خان کی 57 ویں سالگرہ کے موقع پر مختلف سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

پروڈکشن ہاؤس نے انسٹا گرام پر یہ خبر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس تاریخی فلم کو بھارت بھر کے سینما میں دکھایا جائے گا۔

انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘ دل والے دلہنیا لے جائیں گے’پھر سے لوٹ کر آرہی ہے۔Dilwale Dulhaniya Le Jayenge Releases In Germany, To Hit Theatres In These Countries On Oct 29یاد رہے کہ دل والے دلہنیا لے جائیں گے 1995 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں شاہ رخ خان اور کاجول نے مرکزی کردار ادا کیے تھے اور مذکورہ فلم کو بولی وڈ کی ہر دور کی کامیاب ترین فلموں میں شمار کیا جاتا ہے۔

’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کو نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی یکساں پسند کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’سیاہ اور سفید‘ ایمن خان انسٹاگرام پر چھا گئیں

اس فلم کے میوزک نے دہائیوں تک مداحوں کو اپنا اسیر بنائے رکھا، فلم کے سارے گانے ہی ایک سے بڑھ کر ایک ہٹ رہے۔

لیکن "مہندی لگا کے رکھنا ڈولی سجا کے رکھنا” مداحوں کو زیادہ ہی پسند ہے۔ انڈیا ہی نہیں بلکہ پاکستان میں بھی مہندی کی تقریبات میں اس گانے کا بجنا لازمی جز ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -