تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

یورپ کے لیے پی آئی اے پروازوں کی بحالی کے معاملے پر اہم پیش رفت

کراچی: یورپی ملکوں کے لیے قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پروازیں بحال ہونے کے امکانات روشن ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق یورپ کے لیے پی آئی اے پروازوں کی بحالی کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے، برطانوی ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم 9 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئی۔

ہیڈ آف اسیٹیٹ سیفٹی کیپٹن میلکم روسبی کی سربراہی میں برطانوی ٹیم کراچی پہنچ گئی ہے، یو کے سیفٹی ٹیم 16 فروری تک اپنا آڈٹ مکمل کرے گی۔

برطانوی سیفٹی ٹیم نے شعبہ لائٹس کا آڈٹ شروع کر دیا ہے، یہ ٹیم سول ایوی ایشن اتھارٹی کا مکمل آڈٹ کرے گی، جس میں فلائٹ اسٹینڈرڈ، سیفٹی مینجمنٹ سسٹم، ایئر وردینس سمیت دیگر اہم شعبوں کا آڈٹ شامل ہے۔

سی اے اے کے آڈٹ کے بعد برطانوی سیفٹی ٹیم پی آئی اے کا بھی مکمل آڈٹ کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے آڈٹ کے بعد یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی ایا سا بھی پاکستان کا دورہ کرے گی، ایاسا کا وفد 7 مارچ کو کراچی پہنچے گا۔

ایاسا کی آڈٹ ٹیم پی آئی اے کا مکمل سیفٹی آڈٹ کرے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر یہ ٹیم مطمئین ہو گئی تو یورپی ملکوں میں پی آئی اے پروازیں بحال ہونے کے امکانات روشن ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ ہوا بازوں کے امتحانات کے لیے سی اے اے میں برطانوی سول ایوی ایشن کا سسٹم نصب ہے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں