جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

ری ٹیلرز خبردار! سیلزٹیکس سے ایف بی آر کو مزید اختیار مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

سیلز ٹیکس رولز 2006 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کا اطلاق فوری ہو گا۔

ایف بی آر کو سیلزٹیکس چوری پر کاروبار سیل کرنے کے مزید اختیار مل گئے۔ غیرتصدیق شدہ رسید یا انوائس جاری کرنے والے ٹیئرون ری ٹیلرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکشین کے مطابق سیلزٹیکس میں ایک جعلی رسید پر کاروبار سیل ہو جائے گا۔ سیلز ٹیکس میں پہلے دن میں 3 جعلی انوائس دینے پر کاروبار سیل ہوتا تھا۔

رجسٹرڈ شخص غیرتصدیق انوائس جاری کرنے میں ملوث ہوا تو کاروبار سیل ہوگا۔ ٹیئرون اسٹور 48 گھنٹوں کیلئے ایف بی آر کے ڈیٹابیس سےمنقطع ہونے پر بھی کارروائی ہو گی۔ آف لائن مدت میں جاری انوائسز 24 گھنٹوں میں سسٹم میں داخل نہ کرنا جرم تصور ہو گا۔ آف لائن مدت کے دوران انوائسز ریکارڈ محفوظ نہ رکھنے پر کاروبار سیل ہو گا۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں کاروباری احاطہ سیل کیا جائے گا جس کے لیے متعلقہ کمشنر جگہ کو سیل کرنے کا تحریری طور پر آرڈر جاری کرے گا، کاروباری جگہ کو سیل کرنے کی اجازت دی جائے گی، کمشنر کو کاروباری جگہ سیل کرنےکی اجازت دینے یا مسترد کرنے کا اختیار بھی ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرڈشخص کی جانب سےکسی بھی خلاف ورزی پر کاروباری احاطے کو سیل کیا جاسکتا ہے انٹیگریٹڈ ٹیئرون ری ٹیلرز کے کاروباری احاطے کو ڈی سیل کرنےکا طریقہ کار بھی وضع کر دیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں