اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

ماضی کی حکومتوں نے مسئلہ کشمیر پر میرٹ پر کام ہی نہیں کیا: عبد الباسط

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق پاکستانی سفیر اور بھارت میں سابق ہائی کمشنر عبد الباسط نے مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں ماضی کی حکومتوں کے طرزِ عمل کو افسوس ناک قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق سفیر عبد الباسط نے کہا ہے کہ افسوس ہے ماضی کی حکومتیں جموں کشمیر پر غیر سنجیدہ رہیں، ماضی کی حکومتوں نے مسئلہ کشمیر پر میرٹ پر کام ہی نہیں کیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عبد الباسط کا کہنا تھا کہ ہمیں چاہیے پاکستانی ہائی کمشنر کو بھارت نہ جانے دیں۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا میرا اندازا ہے مسئلہ کشمیر پر بھارت کا امریکا سے گٹھ جوڑ ہے، میرا خیال ہے بھارت نے اپنے فیصلے سے امریکا کو پہلے ہی آگاہ کیا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر اوفا ڈکلیریشن جیسی غلطیاں دہرائی جاتی رہیں تو دنیا بات نہیں سنے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  ذاتی رائے ہے بھارت کے اقدام کے بعد شملہ معاہدہ دم توڑ چکا: وزیر خارجہ

واضح رہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنے وجود کو مشکل میں ڈال دیا ہے، میری ذاتی رائے ہے کہ بھارت کے اس اقدام کے بعد شملہ معاہدہ ٹوٹ چکا ہے۔

جدہ میں میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ ہم عالمی اداروں سے رابطے کے ساتھ قانونی طریقہ بھی اختیار کریں گے، سلامتی کونسل بھی جائیں گے، پاکستان کے پاس قانونی آپشن ہے، سلامتی کونسل میں جانے سے متعلق مشاورت کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ آج وزیر اعظم نے کشمیر سے متعلق پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی اقدام سےامن کو خطرہ ہے، روایتی جنگ بھی ہوسکتی ہے، بھارت نے کچھ کیا تو ہم بھرپور جواب دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں