اسلام آباد : ریٹائرڈ ملازمین کے لئے پنشن کے حوالے سے اہم خبر آگئی ، ریٹائرڈ ملازم کسی ادارے میں دوبارہ نوکری پر تنخواہ یا پنشن میں سے کوئی ایک لے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے ریٹائرڈ ملازمین کیلئے پنشن اصلاحات متعارف کرا دیں اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ ریٹائرڈ ملازمین کسی ادارے میں دوبارہ نوکری کرنے پر تنخواہ یا پنشن لیں گے اور ملازمین کو پنشن اور تنخواہ دونوں یکمشت نہیں ملیں گی۔
ذرائع نے کہا کہ ریٹائرڈملازمین کو نوکری ملنے پر ساری زندگی پنشن نہیں ملے گی تاہم بیوی ریٹائرمنٹ تک پہنچی ہوئی تو پنشن مل سکے گی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ریٹائر ملازمین کو پنشن گزشتہ 24 ماہ کی ایوریج تنخواہ کے برابر ملے گی، اقدام سے پنشن کی مد میں کم پیسے ملیں گے۔
مزید پڑھیں : سرکاری ملازمین کیلئے پنشن میں اضافہ ختم
وزارت خزانہ نے بتایا کہ پنشن میں سالانہ اضافہ بھی ایوریج تنخواہ کے مطابق ملنے والی پنشن پر ہوگا۔
وزارت خزانہ نے پے اینڈ پنشن کمیشن کی تجاویز کے مطابق اصلاحات متعارف کرائیں، اقدام سے سالانہ پنشن بل کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی تاہم پنشن اصلاحات پر آئی ایم ایف کو آگاہ کردیا یا ہے۔