جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

بحرین میں پھنسے ہم وطنوں کی واپسی کا سلسلہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کرونا وائرس کے باعث سرحدوں کی بندش کی وجہ سے بحرین میں پھنسے 136 پاکستانی شہری گلف ایئر کے ذریعے فیصل پہنچے گے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس کی جان لیوا وبا کا پھیلاؤ روکنے کےلیے اکثر ممالک نے سفری پابندیاں عائد کی ہوئیں ہیں جس کے باعث سیکڑوں پاکستانی شہری بیرون ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں واپس وطن لانے کےلیے حکام کی کوششیں جاری ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خلیجی ریاست بحرین میں پھنسے ہم وطنوں کو آج شام چھ بجے گلف ایئر کی خصوصی پرواز کے ذریعے فیصل پہنچایا جائے گا جس کے بعد گلف ایئر کی مذکورہ پرواز سو سے زائد بحرینی شہریوں کو لیکر واپس روانہ ہوگی۔

ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بحرین کے قونصلیٹ کی درخواست پر خصوصی پرواز کی اجازت دی تھی۔ سی اے اے کا کہنا ہے کہ بحرین سے آنے والے تمام مسافروں کو اسکریننگ اور مکمل طبی جانچ پڑتال کے بعد قرنطینہ بھیج دیا جائے گا۔

پی آئی اے کا بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے آپریشن جاری

خیال رہے کہ پی آئی اے بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن پہنچانے کے سلسلے میں اپنا خصوصی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے، پی آئی اے 10خصوصی ریلیف پروازوں نے 17 تاریخ سے آپریٹ کرنا شروع کیا ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں