نئی دہلی : بھارتی فوج کا اپنے ہی اہلکاروں سے ناروا سلوک جاری ہے، غلطی سے ایل اوسی پارکرنے والے اہلکارچندولال کومجرم قراردے کرتین ماہ قید کی سفارش کردی۔
تفصیلات کے مطابق ایل اوسی عبورکرنے والے چندو لال پرپاکستان نے رحم کھایا پر بھار ت کوترس نہ آیا، فوجی عدالت نے غلطی سے ایل اوسی عبورکرنے والے بھارتی فوجی اہلکارچندو لال کو مجرم قراردے کرتین مہینے قید کی سزادینے کی سفارش کردی۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں پاک فوج نے غلطی سے ایل اوسی عبورکرنے والے بھارتی فوجی اہلکارچندو لال کو پکڑا تھا۔
بھارتی سپاہی کا نام چندو بابو لال ولدیت بھاشن چوہان ہے، بائیس سالہ بابو لال کا تعلق اکیاسی آرمر رجمنٹ سے ہے، وہ ایک سال چار ماہ سے ایل او سی پر تعینات تھا۔
مزید پڑھیں : قصداً پاکستان آنے والا بھارتی سپاہی بھارت کے حوالے
بعد ازاں پاکستان نے جنوری میں بھارتی اہلکار کو واپس بھارت بھیج دیا تھا۔
یاد رہے کہ بھارتی فوج کے اہلکاراس سے پہلے بھی برے سلوک کا نشانہ بنتے رہے ہیں، فوج میں ناقص کھانے کی شکایت پرایک اہلکار تیج بہادرکو گرفتارکرکے تشدد کیا تھا اور بعد میں نوکری سے فارغ کردیا تھا۔
بھارتی فوجی اہلکاروں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کا پردہ فاش کیا تھا، اپنی ویڈیو میں اسکا کہنا تھا کہ ہمیں ملنے والا کھانا افسران کھا جاتے ہیں یا پھر بازار میں بیچ دیا جاتا ہے۔