بلے باز عابدعلی کی کرکٹ میں بتدریج واپسی پر پی سی بی نے ویڈیو جاری کر دی۔
عابدعلی کا کہنا ہے کہ بیٹنگ کے دوران سینےمیں درد ہوا اسپتال پہنچنے پر معلوم ہوا دل کی دو شریانیں بندہیں، ای سی جی میں معلوم ہوا دل صرف 30 فیصد کام کررہا تھا اللہ نےمجھے دوسری زندگی دی ہے،دوبارہ کرکٹ میں واپس آنا ہے۔ فینز سے درخواست ہےکہ وہ باقاعدگی سے اپناچیک اپ کروائیں۔
فاسٹ بولر حسن علی نے پیغام میں کہا کہ ٹی وی پر عابدعلی کی خبر سنی تو چونک گیاتھا۔
When life puts up a challenge, a champion never gives up. @AbidAli_Real narrates what he actually went through.
More details: https://t.co/19HJSaOiTI pic.twitter.com/gUj8vXsX0Z— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 12, 2022
عابد علی کے ساتھی اوپنر عمران بٹ کا کہنا تھا کہ یقین نہیں آرہاتھاساتھی کرکٹرمیچ کےدوران عارضہ قلب میں مبتلاہو سکتا ہے۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے صحتیابی پر عابدعلی کو مبارکباد اور انہیں دوبارہ خوش آمدید کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ عابدعلی کےچہرےپرمسکراہٹ دیکھ کربہت خوشی ہوئی، کراچی،لاہورمیں الیکٹرک شاک دینے کیلئے ڈی فریبلٹر انسٹال کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
عابدعلی نے پی سی بی میڈیکل پینل کی زیرنگرانی میں مکمل ری ہیب کا آغاز کر دیا ہے۔