تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

ترمیم شدہ بل : بجلی صارفین کیلئے اہم خبر

اسلام آباد : پاور ڈویژن نے ماہانہ 200 یونٹ سے کم بل والے صارفین کو ترمیم شدہ بل جاری کرتے ہوئے بل جمع کرانے کی مقررہ تاریخ بڑھا دی۔

تفصیلات کے مطابق ماہانہ 200 یونٹ سے کم بل والے صارفین کو ترمیم شدہ بل جاری کردیئے گئے۔

پاور ڈویژن کی جانب سے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بل جمع کرانے کی مقررہ تاریخ بھی بڑھادی گئی ہے ، کسی صارف کو اپنے پرانے بل کی تصحیح کیلئے دفتر آنے کی ضرورت نہیں۔

اعلامیہ میں کہا ہے کہ ترمیم شدہ بل صارفین کے گھروں کے پتے پر ارسال کئے جائیں گے، بل ادا کرنے والے صارفین کی رقم ستمبر کے بلوں میں ایڈجسٹ ہوگی۔

یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف نے 24 گھنٹے میں بجلی صارفین کے بلز کو کم کرنے کا حکم دیتے ہوئے نگرانی کے لئے کمیٹی قائم کی تھی۔

شہباز شریف نے بجلی کے بلز کی تصحیح کیلئے ڈسکوز کے اسٹاف کو 24 گھنٹے کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ بلزکی تصحیح کیلئے اسٹاف کی چھٹیاں ختم کرکے فوری نمٹا کر رپورٹ پیش کی جائے۔

وزیراعظم نے کہا بلز جمع کرانے کیلئے بینکس کو آئندہ دنوں میں کھلا رہنے کی ہدایت کی جائے۔

Comments

- Advertisement -