ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

مواچھ گوٹھ ٹرک دھماکا، دہشت گردوں کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کے لئے انعام کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے مواچھ گوٹھ ٹرک دھماکے میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کے لئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں ٹرک دھماکے کے ملزمان تاحال گرفت میں نہ آسکے، محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے دہشت گردوں کی گرفتاری میں مدد کے لئے اشتہار دے دیا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمرشاہد نے کہا ہے کہ گرفتاری میں مدد دینے والوں کے لئے 50لاکھ انعام کا اعلان ہے، معلومات دینے والے شخص کی شناخت کو صغیہ راز میں رکھا جائے گا۔

عمرشاہد کا کہنا تھا کہ جولائی میں گلبائی میں چینی باشندےپرحملہ ہواتھا، حملے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کےلیے20 لاکھ انعام کی سفارش کی ہے۔

یاد رہے مواچھ گوٹھ میں منی ٹرک پر کریکر حملے میں دو بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوگئے ‏تھے۔

ایس پی بلدیہ نے بتایا تھا کہ گاڑی میں بیس سے پچیس افراد سوار تھے،خواتین اوربچوں کی ‏تعداد زیادہ تھی، متاثرہ خاندان لانڈھی شیرپاؤ کالونی کا رہائشی ہے جو کہ شادی کی تقریب ‏سےواپس آرہےتھے کہ بلدیہ مواچھ موڑپر موٹر سائیکل سوار نےکریکر پھینکا، واقعے کے بعد منی ‏ٹرک کےڈرائیورکوحراست میں لے لیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں