معروف میکسیکن پروفیشنل ریسلر اور ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار رے میسٹرییو جونیئر کے چچا، رے میسٹریو سینئر 66 برس کی عمر میں چل بسے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریسلر رے میسٹریو سینئر کے انتقال کی خبر کی تصدیق ان کے اہلخانہ نے کی۔
میسٹیریو، جن کا اصل نام میگوئل اینجل لوپیز ڈیاز تھا، کی موت کی اطلاع لوچا لبرے اے اے اے کی جانے سے بھی اپنے ایکس اکاؤنٹ پر دی ہے اور ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے اپنے بھیتجے رے میسٹریو جونیئر، ڈیمیان، ہیلووین سمیت متعدد ریسلرز کی تربیت کی۔
ان کی موت کی وجہ فوری طور پر ظاہر نہیں کی گئی ہے، لیکن ان کی موت والد رابرٹ گٹیریز کے انتقال کے چند ہفتوں بعد ہوئی ہے۔
رے میسٹریو سینئر نے 50 سالہ کیریئر سے لطف اٹھایا اور انہوں نے پرو ریسلنگ رویولوشن، تیجوانا ریسلنگ اور ورلڈ ریسلنگ ایسوسی ایشن سے فائٹ کی۔
رے میسٹریو سینئر نے گزشتہ سال ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
خیال رہے کہ لوچا لیبر میکسیکن پیشہ ورانہ ریسلنگ ہے۔ یہ ایک ایسا انداز ہے جو عام طور پر میکسیکو سے منسلک ہوتا ہے۔ اس کے تمام پہلوان ماسک پہن کر رنگ میں آتے ہیں۔