منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

سشانت سنگھ قتل کیس کے حوالے سے ریا چکر ورتی کو کیا یاد آیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی کا شمار بالی ووڈ کے مشہور ناموں میں ہوتا ہے، اداکارہ کی زندگی میں 2020 میں ایک مشکل وقت آیا تھا جب انہیں این سی بی نے 28 دن کے لیے گرفتار کیا تھا۔

بالی ووڈ کی اداکارہ ریا چکرورتی نے ایک پوڈ کاسٹ میں منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد جیل میں گرزارے گئے مشکل وقت یاد کرتے ہوئے بتایا کہ منشیات کیس کا تعلق سشانت سنگھ راجپوت سے تھا جن کے موت کے بعد اُن کا میڈیا ٹرائل اور کورٹ ٹرائل کیا گیا۔

ریا  چکرورتی کا کہنا تھا کہ ’سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے ہی میں لوگ مجھ سے نفرت کرنے لگے تھے، جس کے بعد مجھے میڈیا اور کورٹ  ٹرائلز  کے سخت دور سے بھی گزرنا پڑا جس کے اثرات آج تک میرے کریئر پر پڑ رہے ہیں۔

- Advertisement -

انکیتا لوکھنڈے کا برسوں بعد سشانت سنگھ کے نام پوسٹ

ریا چکرورتی نے کہا کہ جیل کی دنیا ایک عجیب دنیا ہے، مجھے آج بھی وہ وقت یاد ہے جب  جیل میں گزرنے والا ایک ایک دن مجھے  ایک سال کی طرح محسوس ہوتا تھا کیوں کہ جیل میں کوئی زندگی نہیں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جیل میں آپ کو ہر دن زندہ رہنا ہوتا ہے اور وہاں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وقت رُک گیا ہے کیونکہ  دن ختم ہی نہیں ہوتا تھا مجھے وہاں وقت گزاتے ہوئے زندگی سے نفرت ہوگئی تھی۔

اداکارہ ریا چکرورتی کا کہنا تھا کہ جیل میں رہنا  ڈپریشن اور مایوسی کی کیفیت پیدا کرتا ہے جس کا میں نے واضح طور پر خود تجربہ کیا ہے، جیل میں  رہ کر  انسان کے ذہن میں  منفی خیالات چل رہے ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کے موت کے بعد ریا  چکرورتی کو ان کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا، سشانت کے اہل خانہ کی جانب سے ریا کے خلاف مبینہ طور پر خودکشی کے لیے اکسانے کا مقدمہ درج کیا گیا جس کی وجہ سے ریا نےجیل میں 28 دن گزارے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں