بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

ویڈیو: گینڈوں نے سیاحوں کی جیپ پر حملہ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے جنگل میں دو گینڈوں نے سیاحوں کی جیپ پر حملہ آور ہو کر 7 افراد کو زخمی کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جلداپارہ نیشنل پارک میں جیپ پر دو گینڈوں کے حملہ آور ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی گردش کر رہی ہے۔ اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنگل میں سڑک سے ملحقہ جھاڑیوں میں دو گینڈے آپس میں لڑ رہے تھے کہ  سیاحوں نے اس موقع کی عکسبندی کرنی چاہی۔

جیپ پر بیٹھے سیاح تصاویر اور ویڈیوز بنانے میں مصروف تھے کہ گینڈے اچانک ان کے طرف لپکے اور حملہ کر دیا۔ ڈرائیور نے ریورس گیر لگا کر موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔

گینڈوں نے جیپ کے اگلے حصے پر ٹکریں مار کر اسے اُلٹ دیا جس سے تمام 7 سیاح زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

محکمہ جنگلات کے ایک اہلکار کے مطابق نیشنل پارک میں سیاحوں کی گاڑی پر گینڈوں کے حملے کی پہلے کبھی اطلاع نہیں ملی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں