ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

علی فضل اور ریچا چڈھا کی مہندی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف اداکار علی فضل اور ریچا چڈھا کی مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار علی فضل کی بہن نے مہندی اور سنگیت کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کیں، تقریب میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

مہدی کی تقریب میں علی فضل نے سفید رنگ کے روایتی لباس کا زیب تن کیا جبکہ ریچا چڈھا ہلکے گلابی رنگ کے لباس میں ملبوس نظر آئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by TulipFazal (@tulipfazal_)

- Advertisement -

ویڈیو میں اداکار کو اپنی بہن کے ساتھ ’تو میرا ہیرو‘ گانے پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے گانے کے اختتام پر انہوں نے بھائی کو گلے لگا کر مبارک باد بھی دی۔

اس سے قبل ریچا چڈھا نے تقریب کی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ ’محبت مبارک‘ اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے ہیش ٹیگ (آر آئی علی) کا استعمال کیا۔

جواب میں علی فضل نے لکھا کہ ’تم کو بھی مبارک ہو۔‘واضح رہے کہ علی فضل اور ریچا چڈھا 4 اکتوبر کو شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں