جمعہ, جولائی 5, 2024
اشتہار

کتنے ہزار پاکستانی حجاج کو ریاض الجنہ میں عبادت کرنے کا شرف حاصل ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ڈائریکٹر حج نے کہا ہے کہ 17 ہزار سے زائد پاکستانی حجاج کو مسجد نبویؐ ریاض الجنہ کی زیارت اورعبادت کا شرف حاصل ہوا۔

وزارت مذہبی امور نے حج کے دوران مدینہ منورہ ہونے والے انتظامات کے حوالے سے بتایا کہ حجاج کے لیے تمام انتظامات احسن طریقے سے کیے گئے، پاکستانی حجاج ریاض الجنہ میں عبادت کا شرف حاصل کررہے ہیں۔

ڈائریکٹر حج مدینہ ضیا الرحمان نے بتایا کہ 17 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے ریاض الجنہ کی زیارت اور انھیں وہاں عبادت کا شرف حاصل ہوا، کوئی پاکستانی عازمین حج زیارت سے محروم نہیں رہا۔

- Advertisement -

وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ پاکستانی حجاج کو مسجد نبویؐ کے اندر مقدس مقام کی زیارت کا موقع ملا، زیارت کیلئے سعودی حکومت کے ساتھ خصوصی اجازت نامے کا انتظام کیا گیا۔

ڈائریکٹر حج مدینہ ضیاالرحمان نے کہا کہ حج کے بعد ہر پاکستانی حاجی کی ریاض الجنہ کی زیارت کو یقینی بنانا ترجیح ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں