جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

علی فضل اور رچا چڈھا کی شادی طے پاگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکار علی فضل اور اداکارہ رچا چڈھا کی شادی طے پاگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار علی فضل اور رچا چڈھا کی شادی کی تقریب کا انعقاد تاریخی دہلی جمخانہ میں کیا جائے گا۔

فلمی جوڑے کی  شادی کی تقریبات ستمبر کے آخر میں شروع ہونے والی شادی کی تقریبات اکتوبر میں ممبئی میں منعقد ہونے والی ایک بڑی دعوت میں اختتام پذیر ہونگی۔

- Advertisement -

دونوں فنکاروں نے شادی سے قبل فوٹو شوٹ کروایا جس کی تصاویر بھی وائرل ہوری ہیں۔

واضح رہے کہ علی اور رچا کی پہلی ملاقات 2012 میں فلم ’فکرے‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی اور پھردونوں میں محبت ہو گئی تھی۔

برسوں تک رشتے میں رہنے کے بعد ان کی شادی 2020 میں ہونی تھی لیکن عالمی وبا کورونا کی وجہ سے تقریب ملتوی کر دی گئی۔

رچا چڈھا اور علی فضل ‘فکرے’ فرنچائز کے ری میک کے لیے دوبارہ بڑے پردے پر نظر آئیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں