بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ریچا چڈھا اور علی فضل کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکار جوڑی علی فضل اور ریچا چڈھا نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق علی فضل اور ریچا چڈھا نے عنقریب والدین بننے کی خوشخبری سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

علی فضل اور ریچا چڈھا کی شادی سال 2021 میں ہوئی تھی تاہم اس سے قبل وہ لمبے عرصے تک تعلقات میں رہے۔

انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں 1 جمع 1 کو 3 دکھایا گیا۔ کیپشن میں انہوں نے کہا کہ دل کی ایک چھوٹی سی دھڑکن ہماری دنیا کی سب سے تیز آواز ہے۔

سال 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم ’فکرے‘ میں علی فضل اور ریچا چڈھا نے ایک ساتھ کام کیا تھا اور یہیں سے ان کے محبت کی شروعات ہوئی تھی۔

View this post on Instagram

 

A post shared by ali fazal (@alifazal9)

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں