جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

رکشہ ڈرائیور کی بیٹی نے میٹرک میں ٹاپ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کامیابی کے لیے کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا محنت اور کچھ سیکھنے کا جذبہ اگر ہو تو باآسانی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے چاہے آپ کا تعلق امیر یا پھر متوسط طبقے سے ہو۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست راجستھان کے شہر جے پور کے ایک رکشہ ڈرائیور کی بیٹی سوہانی نے میٹرک کے امتحانات میں 96 فیصد نمبر حاصل کرکے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔

سوہانی کی کہانی اس لیے نمایاں ہے کیونکہ اس کے والدین تعلیم یافتہ نہیں ہیں اور پورے خاندان کو کافی مالی مسائل کا سامنا ہے ان جدوجہد کے باوجود سوہانی کے والد نے اسے اسکول بھیجا۔

Suhani rajasthan board topper1

بھارتی میڈیا کے مطابق پندرہ سالہ سوہانی شکروال کے خاندان کی مالی حالت کبھی اچھی نہیں رہی یہ خاندان بھارت کے بی پی ایل زمرے میں آتا ہے اور کورونا وبائی مرض کے دوران جب پورا ملک لاک ڈاؤن کی زد میں تھا سوہانی کے خاندان نے بیٹی کی تعلیم جاری رکھنے کے لیے لوگوں کے کپڑے دھوئے۔

سی اے اور آئی اے ایس بننے کا خواب

 سوہانی نے بورڈ کے امتحان میں اچھے نمبروں سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تعلیم مکمل کرکے آئی اے ایس آفیسر بننا چاہتی ہے۔

سوہانی کے والدین نے اپنی بیٹی کی کامیابی پر فخر اور خوشی کا اظہار کیا۔

 اسکول کے پرنسپل دیویندر کمار واجا نے بھی اس کی تعریف کی اور کہا کہ وہ ہمیشہ پڑھائی میں بہت اچھی رہی ہیں اس کی استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں