اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

رکشا نہر میں جاگرا، 4 لاشیں نکال لی گئیں، مزید کی تلاش جاری

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ کے ساحلی شہر ٹھٹھہ میں ہالیجی کے قریب رکشا نہر میں گرگیا جس کے نتیجے میں سوار 10 افراد ڈوب گئے، 4 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ کے ساحلی شہر ٹھٹھہ میں ہالیجی کے قریب رکشا نہر میں گر گیا جس کے نتیجے میں سوار 10 افراد ڈوب گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ڈوبنےوالوں میں سے 3 افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے، 4 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں اور باقی 3 افراد کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق ڈوبنے والوں میں مرد وخواتین سمیت بچے بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ٹھٹھہ کی نہروں میں مسافر گاڑیوں کے گرنے کے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

ریسکیو اداروں کے مطابق ان حادثات میں متعدد افراد ڈوب کر ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں